جمعہ کو ملک گیر احتجاج کااعلان،بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے،پی ٹی آئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہا ہے بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے،بانی کے فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاعمران،بشریٰ کوہسپتال منتقل کیا جائے،جمعہ کوملک گیر احتجاج ہوگا، پارلیمانی پارٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے 4 نکات کو تسلیم کیااورتحریک کے فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،ایمان مزاری سمیت سیاسی قیدیوں سے ظلم روا رکھا گیا ،اپوزیشن کی آوازیں بند کی جا رہی ہیں،نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں، انصاف چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا دہشتگردی کا چیلنج درپیش ہے، نااہلی سے خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، خیبر پختونخوا میں صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس،آٹا، گیس اور سی این جی کی بندش کو ختم کیا جائے۔