پنکی کامعاملہ قومی اسمبلی ،قائمہ کمیٹی داخلہ میں بھی جاپہنچا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انمول پنکی کامعاملہ قومی اسمبلی ،قائمہ کمیٹی داخلہ میں بھی جاپہنچا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الزامات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہابے داغ سیاسی زندگی گزاری، بغیر تصدیق میرا نام لےکر مشکلات پیدا کی گئیں،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے راجہ پرویز اشرف کو تسلی دیتے ہوئے کہاذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاوی لاگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر کارروائی شروع کر دی ،غلط معلومات پھیلائی جائیں تو قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہیے،ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں بھی معاملے کی گونج رہی، خواجہ اظہار الحسن نے کہااین سی سی آئی اے میں پتھر کے زمانے کے لوگ رکھے گئے ، پولیس کے پاس بھی الزامات ثابت کرنے کےلئے کوئی لیبارٹری نہیں، لکھ کر دیتا ہوں پنکی 6ماہ میں باہر آجائے گی، کمیٹی نے سندھ اور پنجاب پولیس کو انکوائری کا حکم دےدیا۔