الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیاجائے،آئی ایم ایف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بجٹ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن نے پاکستان میں قیام بڑھا دیا ،دونوں فریقین کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے 2026 سے 2031 تک کی نئی 5سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ شیئر کر دیا، پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کو ترجیح دی گئی ،آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دےدی،ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی 100روپے لٹر تک جا سکتی ہے،صوبوں کو اضافی 430 ارب ریونیو جمع کرنے کا ہدف دےدیا گیا،ٹیکس آڈٹ کے ذریعے 95 ارب اضافی آمدن حاصل کرنے کا منصوبہ ہے ،چینی، سیمنٹ، تمباکو اور کھاد شعبوں سے مزید 50 ارب ریکوری کا تخمینہ لگالیا گیا ،دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ متوقع ،وفاقی ترقیاتی پروگرام کےلئے 986 ،صوبائی ترقیاتی بجٹ کےلئے 2.5 ٹریلین روپے تک مختص کیے جانے کا امکان ہے۔