کراچی (بیورو رپورٹ) ملک میں رواں سال فروری سے اپریل تک 10 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری کیے گئےاعدادو شمار جاری کے مطابق فروری سے اپریل کے دوران 10ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ، گزشتہ سال اسی عرصے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 8 ہزار693 تھی،اعلامیے کے مطابق اپریل میں 4 ہزار 82 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا مجموعی سرمایہ 218 فیصد بڑھا ، غیرملکی سرمایہ کاروں کا مجموعی اداشدہ سرمایہ 88 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا،گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ادا شدہ سرمایہ 27 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا،ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں تجارت،خدمات، معلوماتی ٹیکنالوجی، تعمیرات اور معدنیات کی کمپنیاں رجسٹر کرائی گئیں، کمپنیوں کی ریگولیٹری کمپلائنس میں 61 فیصد اضافہ ہوا،اسی طرح 3ماہ میں 61 ہزار 960 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع کرائیں جبکہ گزشتہ سال 38 ہزار 326 کمپنیوں نے ریٹرنز جمع کروائے تھے،ایس پی سی پی کے مطابق نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرسرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز ہوگیا ، الیکٹرانک شیئرز سے کمپنیوں کے شیئر ہولڈنگ تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا، اسلام آباد، کراچی،لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد میں سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے، اعلامیے کے مطابق کمپنی رجسٹریشن کے نظام کو مزید خودکار بنایا جائے گا اور کمپنیوں کے نام ریزویشن کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائےگا۔
ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد بڑھ گیا



















