اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان ،ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) میں 320 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ،دستخط کر دئیے گئے،سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم اور اے آئی آئی بی کے چیف انویسٹمنٹ افسر نے دستخط کئے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم این5 ہائی وے بحالی منصوبے کےلئے استعمال کی جائےگی۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے این5 کوریڈور ملکی معیشت ، علاقائی تجارت کےلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہااین5 بحالی منصوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ رابطے کو مزید مضبوط بنائےگا،اے آئی آئی بی پاکستان کا قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار قرار ہے،این5 منصوبہ علاقائی رابطہ کاری، تجارت ،معاشی ترقی میں اہم کردار اداکرےگا۔
احد چیمہ نے کہا جدید انفرسٹرکچر ،موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ڈیزائن کے تحت این5 کی تعمیر نو ہوگی،پاکستان میں پائیدار ترقی و رابطہ کاری کے فروغ کےلئے اہم پیش رفت ہے، این5 بحالی منصوبہ طویل المدتی اور موثر ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد بنے گا۔
پاکستان ،اے آئی آئی بی میں320 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ



















