بی آئی ایس پی کی رقم میں اضافہ،سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کی جائے: آئی ایم ایف

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کی رقم میں اضافے،سیل ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی تجویز دیدی، آئندہ مالی سال کفالت پروگرام کی سہہ ماہی رقم میں اضافہ کیا جائےگا،مزید بر آں آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے ، سیلز ٹیکس شرح کم کرکے سب پر برابر لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس شرح 22.8 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا اگلے مالی سال وصولیوں کا ٹارگٹ 15264 ارب رکھنے پر اصرار ہے۔