وزیر خزانہ کی عالمی بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی عالمی بینک وفد سے ملاقات میں معاشی اصلاحات ، ادارہ جاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی، آٹومیشن ، ڈیجیٹل اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،عالمی بینک کی جانب سے میڈیم ٹرم ریونیو سٹریٹجی اور ایف بی آر اصلاحات کیلئے تکنیکی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی،سینیٹر اورنگزیب نے کہا حکومت کی توجہ برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی، کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مرکوز ہے،اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے مقامی قرض اور کیپیٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے، بینک فنانسنگ پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا،اجلاس میں ٹیکس اصلاحات، قرضہ جات کے انتظام، نجی شعبے کی ترقی اور سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر گفتگو کی،ورلڈ بینک وفد میں بولورما آنگابازار، ٹوبیاس ہاک، اینا ٹوم، رفائے خان اور دیگر حکام شامل تھے،علاوہ ازیںوزیرخزانہ اورنگزیب کی صوبائی وزرائے خزانہ سے ورچوئل ملاقات ہوئی، وفاق اور صوبوں کے درمیان ملکی معیشت اور فسکل امور پر مشاورت کی گئی،ورچوئل اجلاس میں صوبائی محصولات اور اخراجات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مالیاتی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،ترقیاتی ترجیحات، مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مو¿ثر استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبوں کی مالی ضروریات اور آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں،وزیر خزانہ کا معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا، صوبوں کیساتھ معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔