اسلا م آباد (بیورورپورٹ) وزیر اعظم کا تاجر برادری کو بڑا ریلیف،کاروباری اوقات کار کی بندش میں31مئی تک توسیع،ترقیاتی فنڈز کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں ، بازار ، مارکیٹس، شاپنگ مالز 31مئی تک رات 8 بجے بندش کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے،بیکریز،تنور، ریسٹورنٹس،کریانہ سٹورز، کھانے پینے ،روزمرہ اشیا کی دکانوں کو بھی ریلیف مل گیا،فیصلے کااطلاق فوری طور پر ہوگا،اسلام آبادمیں دکانیں اور بازار پورا ہفتہ وقت کی پابندی کے بغیر کھلے رہیں گے، کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بہتر کارکردگی پر وزارتوں کو ترقیاتی بجٹ میں ترجیح دی جائےگی،رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کےلئے ترقیاتی بجٹ () کے منصوبوں پر جائزہ اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں آئندہ برس کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، درکار فنڈز سے متعلق تفصیلات پر غور کیا گیا جبکہ رواں برس کے پی ایس ڈی پی پر بھی جائزہ لیا گیا،وزیر اعظم نے کہا بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کےلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائےگا ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگایا جائے گا جن کے نتائج یقینی ہوں،پانی کے ذخائر اور پن بجلی کے منصوبے ترقیاتی بجٹ خرچ کرنے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائےگی،اجلاس میں قومی نوعیت کے پانی ذخیرہ اور پن بجلی منصوبوں بشمول داسو ڈیم، دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیر اعظم نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجرائ، مارکیٹ میں پذیرائی پر وزیر خزانہ اورنگزیب کی تعریف کی،اجلاس میں ریلوے، آئی ٹی اور وزارت پاور کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
تاجر برادری کو بڑا ریلیف،کاروباری اوقات کار کی بندش میں31مئی تک توسیع



















