پاکستان ازبکستان کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں، نواز شریف


لاہور:(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا پاکستان ،ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے استوار ،تعلقات مزید مستحکم کیے جا سکتے ہیں۔

ازبکستان کے سفیر علیشر تختیوف نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔