اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت توانائی نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کےلئے سبسڈی ختم کرنے کی تردید کردی۔
ترجمان وزارت توانائی نے کہا200 یونٹس تک سبسڈی ختم کرنے یاایک گھر میں ایک سے زائد میٹر ہونے پر رعایت روکنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،بجلی بلوں پر کیو آر کوڈ چھاپنے کا مقصد صرف صارفین کو دی جانےوالی ماہانہ سبسڈی کی تفصیلات فراہم کرنا ہے،ایک گھر میں الگ پورشن یا بھائی الگ رہتے ہوں تو ایسی صورت میں سبسڈی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،حکومت کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہے اور سہولت بدستور جاری رہے گی۔
200 یونٹس تک سبسڈی ختم کرنے کی تجویز زیر غور نہیں،وزارت توانائی



















