وزیراعلیٰ کے پی کی اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی، شیم شیم کے نعرے


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلئے آنےوالے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 26 نمبر چونگی پر روکنے پر اسلام آباد پولیس سے تلخ کلامی ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس سے تلخ جملوں کے تبادلے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تم پاکستان کو توڑنا چاہ رہے ہو، تم ساڑھے 4 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیوں روک رہے ہو، راستہ کھولو! وزیراعلیٰ کےساتھ پی ٹی آئی کارکنوںنے شیم شیم کے نعرے لگائے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے کوئی فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا بانی کو مرضی کے ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے، آنکھ کا سنجیدہ مسئلہ ہے، بانی کی فیملی، وکلا، ذاتی ڈاکٹروں سے ملاقاتیں بنیادی انسانی حقوق کا تقاضا ہیں،عمران خا ن نے سیاسی مخالفین کے علاج کے معاملے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا تھا،کوئی غیرقانونی یا غیرآئینی مطالبہ نہیں صرف بنیادی انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں، اب منتخب صوبائی قیادت کا راستہ بھی روک دیا گیا ۔