مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی تعلقات میں بہتری آئیگی: فیصل کریم کنڈی

پشاور (مشرق نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی ہو گا، پھر شاید تعلقات بہتر ہو سکیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مسئلہ سیاسی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی 5، 6 بار صوبے کے مسائل، این ایف سی اور امن و امان سمیت دیگر مسائل پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہوتا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں بات چیت کرنی چاہیے وہاں یہ شور شرابا کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کا مقدمہ لڑیں۔