نیویارک (بیورو رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا اگر توانائی کی سپلائی کے حوالے سے رکاوٹوں کی صورت حال برقرار رہی تو معاشی ترقی متاثر ہونے کیساتھ وسیع پیمانے پر طویل المدتی معاشی مشکلات پیدا ہوں گی،اقوام متحدہ کی معاشی ، سماجی کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا حالیہ عالمی توانائی اور سپلائی میں آنے والی رکاوٹوں کے اثرات دنیا کے ہر خطے اور ہر معیشت میں محسوس کیے جا رہے ہیں، انسانی اثرات بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں، عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں 2025 کی اوسط کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں جبکہ مزید 3کروڑ 20 لاکھ افراد کے غربت میں جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ، ترقی پذیر ممالک میں حکومتیں ایسے وقت میں کفایت شعاری کے اقدامات کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں جب ان کی عوام کو سب سے زیادہ سہارا دینے کی ضرورت ہے۔
توانائی سپلائی کی رکاوٹیں برقرار رہیں تو معاشی مشکلات طویل ہوں گی:عاصم افتخار



















