ماسکو (مشرق نیوز) ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں۔ مذاکرات کیلئے ماحول اور فضا سازگار بنانے میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہمیں امید ہے کہ آخرکار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ خطے میں امن کیلئے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماوں اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ مواصلاتی چینلز کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ روس ایران سے افزودہ یورینیم وصول کرنے کیلئے تیار ہے۔
امریکہ، ایرا ن میں ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے مشکور ہیں:روس



















