انقرہ:(مشرق نیوز)ترک صدر اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو وارننگ دے دی۔
اپنے بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا بچوں کے قاتل نے سوشل میڈیا پر میری اورملک کی توہین کی، یاد دلانا چاہتا ہوں ترکیہ معمولی ریاست نہیں ، کوئی بھی طاقت ترکیہ کو انگلی نہیں دکھا سکتی،لبنان پر اسرائیلی حملے خطے میں امن کی امیدوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جنگ بندی سے ملنے والے موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے، ترکیہ مذاکرات جاری رکھنے اورسیز فائر میں توسیع کی کوشش کررہا ہے۔
ترک صدر نے کہا ترکیہ ایران جنگ بندی میں توسیع، کشیدگی میں کمی اور امریکہ ایران مذاکرات کے تسلسل کےلئے کام کر رہا ہے،مسائل کے باوجود پرامید ہیں۔
ترک صدر اردوان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو وارننگ



















