تہران (مشرق نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کی مشترکہ فوجی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب اسکی گزشتہ صورتحال پر آچکا ہے جس کی وجہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل بندش ہے۔
پاسداران انقلاب کمانڈ نے ایرانی بندرگاہوں کی بندش کو امریکی سمندری ڈاکہ زنی اور چوری قرار دیا۔ پاسداران انقلاب کمانڈ کا کہنا تھا کہ صرف امریکہ کے اس عمل کی وجہ سے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال واپس اپنی جگہ پر آچکی ہے، ہماری آبی حکمت عملی مسلح افواج کی سخت نگرانی میں ہے۔
پاسداران انقلاب کمانڈر کے مطابق جب تک امریکہ جہازوں کی آمدورفت کو پوری آزادی کیساتھ بحال نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی نگرانی سخت رہے گی۔
امریکی ناکہ بندی برقرار رہنے پر ایران کی آبنائے ہرمز پر نگرانی پھر سخت



















