ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا،خفیہ دستاویزات


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا،خفیہ دستاویزات میں بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے 2024 میں چینی سیٹلائٹ TEE-01B حاصل کیا، سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجے جانے کے بعد ایران کے حوالے کیا گیا، ایرانی فوجی کمانڈرز نے سیٹلائٹ کو اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کےلئے استعمال کیا۔

دستاویزات میں کہاگیاسیٹلائٹ تصاویر مارچ میں مقامات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے قبل و بعد میں حاصل کی گئیں، ایران نے سیٹلائٹ سسٹم کے کنٹرول کےلئے 36.6ملین ڈالرز ادا کیے، معاہدے میں سیٹلائٹ، لانچنگ، تکنیکی معاونت اور ڈیٹا انفرااسٹرکچر کی تفصیلات شامل ہیں۔