امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو بحیرہ احمر میں بھی ہرقسم کی تجارت کردینگے،ایران

تہران: (مشرق نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ چاہتے ہیں نہ ہی عدم استحکام، ہمیشہ مختلف ممالک کےساتھ مکالمے و تعمیری تعاون پر زور دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہاعوام دشمنی پر مبنی کسی بھی روئیے کو مسترد کرتے ہیں، ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

ادھر ایرانی فوج نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ناکہ بندی ختم کرے ورنہ کسی بھی سمندری راستے سے جہاز نہیں گزرنے دیں گے۔

جنرل عبداللّہی نے کہا ایران کی تمام بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا جاری رہنا جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، ناکہ بندی جاری رکھی گئی تو بحیرہ احمر سے ہونے والی تجارت کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ایران قومی خودمختاری اور مفادات کے دفاع کےلئے مضبوط اقدامات کرےگا۔