ایران بھر میں شہید خامنہ ای کے چہلم پر ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت
تہران:(مشرق نیوز)شہید خامنہ ای کے چہلم پر ایران بھر میں ریلیاں، لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب سکول کے بچوں کیلئے ریلیاں نکالیں،شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مرکزی ریلی جمہوری سکوائر سے خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک نکالی گئی،متعدد شہروں اور اضلاع میں بھی ریلیاں و اجتماعات منعقد کیے گئے،صدر مسعود پزشکیان عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں نے سیلفیاں لیں۔
















