پٹرول بم کے آفٹر شاکس،آئل،گھی 12روپے کلو تک مہنگا،قیمتیں مزید بڑھنے کاامکان


لاہور:( وقائع نگار)پٹرول بم کے آفٹر شاکس نہ رکے،آئل،گھی 12روپے کلو تک مہنگا،قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث ملوں کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ،گھی ،تیل کی قیمتیں 100سے 150روپے کلو تک بڑھ سکتی ہیں،گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن ،پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گیا،حکومت فوری طور پر پینل بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کیلئے کوئی راستہ نکالا جا سکے۔