بازار جلد بند کرنے کیلئے مشاورت،بجلی بھی مہنگی ہوسکتی ہے ،اویس لغاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے بازار جلد بند کرنے کیلئے مشاورت،بجلی بھی مہنگی ہوسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا توانائی بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس و فرنس آئل پر بھی اثر انداز ہوتا ،بجلی قیمتوں پر اثر پڑےگا،حکومت مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی و بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے، سب توانائی بچائیں تو ملک پر دباو کم ،جلد بہتری آئے گی۔