خطے کی کشیدہ صورتحال ،غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کمی ،حکومت کا اعتراف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کمی ،وزیر انچارج برائے وزیر اعظم آفس نے ملکی معاشی صورتحال کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔

وفاقی حکومت نے اعتراف کرتے ہوئے کہاموجودہ مالی سال جولائی2025 تا فروری2026 کے دوران خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی،2مالی سالوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد بالترتیب 3166.3اور 4280.3ملین ڈالر رہی۔

تفصیلات میں بتایا گیانمایاں معاشی بہتری ،مہنگائی تقریباً 30فیصد سے تیزی سے کم ہو کر 5.5فیصد پر آ ئی،شرح سود 22.5سے کم کر کے 10.5فیصد پر پہنچی، آئی ٹی برآمدات سالانہ 3ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔