مافیا بے لگام،ایل پی جی کی قیمت 470روپے کلو تک جا پہنچی


لاہور:(کامرس رپورٹر)مافیا بے لگام،ایل پی جی کی قیمت 470روپے کلو تک جا پہنچی۔

لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی اوگرا کی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں،عوام مہنگی ترین ایل پی جی خریدنے پر مجبورہیں ،مافیا نے قیمتیں بڑھا کر چند روز میں اربوں روپے کما لیے ،اوگرا سمیت کسی بھی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آرہا۔

اوگرا نے کہا ایل پی جی کی قیمت کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کا ہے،مراسلہ جاری کردیا۔