ملکی قرضہ 81ہزار ارب ، ہر شہری 3 لاکھ 25 ہزار کا مقروض


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب سے متجاوز،ہر شہری 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقروض ،انکشاف قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

حکام اقتصادی امور ڈویژن نے کہا مقامی قرضے کی مالیت 55 ہزار ارب سے زائد ،بیرونی قرضوں کا حجم 26 ہزار ارب سے متجاوز کرگیا،قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ ہے، مالی خسارہ پورا کرنے کےلئے قرضہ لینا پڑتا ، روپے کی قدر گرنے سے بھی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

کمیٹی نے معاشی پالیسیوں کا ذمہ دار پارلیمنٹ کو قرار دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاسٹیٹ بینک پارلیمنٹ سے بل پاس کراکر ملک کی دھجیاں اڑا رہا ہے، اگلے اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک کو طلب کریں گے۔