اے ڈی بی سے 56ارب سے زائد نیا قرض لینے کا منصوبہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک سے 56ارب سے زائد نیا قرض لینے کا منصوبہ،20کروڑ ڈالر کے مساوی رقم ریونیو نظام کو ڈیجیٹل بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 56ارب روپے سے زائد قرض لینے کا مقصد ٹیکس و کسٹمز نظام میں شفافیت ،بہتری ،پوائنٹ آف سیل سسٹم ،ڈیجیٹل انوائسنگ کا فروغ ،ٹیکس وصولی میں اضافے کےلئے ریونیو سسٹم میں خامیاں دور کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے کارکردگی بہتر ،تجارتی عمل آسان و شفاف ،ایف بی آر نظام کو جدید بنانا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔