نئے فارمولے کے تحت فکسڈ چارجز، صارفین کے بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ ) فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کے صارفین کے بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے،نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین کےلئے ماہانہ فی کلوواٹ کی بنیاد پر فکسڈ چارجز لگانے کی اجازت دی جس کے تحت لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کردئیے گئے،منظوری تمام پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے دی گئی جبکہ نئے فارمولے میں لوڈ سے منسلک ہونے سے بل میں فکسڈ چارجز بوجھ کئی گنا ہوگیا،نئے فارمولے میں مختلف گھریلو سلیبز کےلئے200 روپے فی کلو واٹ سے 675 روپے ماہانہ تک فکسڈ چارجز کی منظوری دی گئی،پرانے فارمولے کے مطابق فکسڈ چارجز کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 1000روپے تھے ، نئے فارمولے میں متعلقہ سلیب فکسڈ چارجز کیلئے متعلقہ لوڈ کے مطابق بنے گا،اگرکسی صارف کا لوڈ 5 کلوواٹ ہے تو چارجز ایک ہزار سے 3375 روپے تک ہوسکتے ہیں ، بڑے سلیب میں جانے اور زیادہ لوڈ ہونے سے چارجز کا اضافہ ہو رہا ہے،ادھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کےلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت ہوگی،درخواست کے مطاق ایک ماہ کےلئے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا،اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔