کراچی:(مشرق نیوز)علاقائی کشیدگی میں گوادربندرگاہ محفوظ بحری مرکز،خصوصی جہازایم وی ایچ ایم او لیڈرکی کامیاب برتھنگ،35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کو ہینڈل کیا گیا۔
وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا گوادربندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھررہاہے،عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کر رہی ہیں، خطے میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ،گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا۔
جنید انوار نے کہا گوادر پورٹ اور فری زون میں 19 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز ہینڈلنگ کی استعداد موجود ہے،بندرگاہ بلیو اکانومی و علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرے گی،ٹرانس شپمنٹ کارگو کےلئے مفت سٹوریج سہولت دستیاب،بندرگاہ کی مسابقتی حیثیت مزید بہتر ہو رہی ہے۔
گوادربندرگاہ محفوظ بحری مرکز،خصوصی جہازایم وی ایچ ایم او لیڈرکی کامیاب برتھنگ



















