کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے،سپریم کورٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فیڈرل سروس ٹریبونل کا 20 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم ،سپریم کورٹ نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے۔

جسٹس علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا فیڈرل سروس ٹریبونل کے پاس کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کی اپیلیں سننے کا اختیار نہیں، سروس ٹریبونلز ایکٹ سے سیکشن 2 اے کے خاتمے کے بعد کنٹونمنٹ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع نہیں کر سکتے، کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کے سروس معاملات پاکستان کنٹونمنٹ سرونٹس رولز 1954 کے تحت چلتے ہیں، متاثرہ ملازمین محکمانہ کارروائی کےخلاف آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکم دیتے ہوئے کہا قیصر محمود کےخلاف نئی انکوائری 3 ماہ کے اندر مکمل کی جائے اور ملازم کو نئی انکوائری میں دفاع کا پورا موقع فراہم کیا جائے، کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے ملازم قیصر محمود کےخلاف دوبارہ انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔