امارات سے خصوصی پروازیں ایران سے بیک چینل ڈپلومیسی کا نتیجہ


ابو ظہبی(مشرق نیوز) امارات سے خصوصی پروازیں ایران سے بیک چینل ڈپلومیسی کا نتیجہ،غیرملکی میڈیا نے بڑا انکشاف کر دیا

غیرملکی چینل اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق امارات سے آپریٹ کی گئی پروازیں طے شدہ پروازیں نہیں بلکہ خصوصی پروازیں ہیں اور ایران اور خلیجی ریاستوں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کی غیر معمولی کہانی کی عکاسی کرتی ہیں، بیک چینل روٹس قطر اور یمن کے ذریعے قائم کیے گئے جس نے امارات پر فضائی حدود کھولنے اور پروازوں کیلئے محفوظ راہداری قائم کرنے کی اجازت دی ہے جو دنیا بھر کے لاکھوں مسافروں کو امارات سے گھر پہنچنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یقین دہانی کرائی ہے وہ اپنے علاقے کو تیسرے فریق کیلئے فائدہ مند نہیں ہونے دینگے جو ایران کےخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال ہو، بدلے میں ایران نے ابوظہبی اور دبئی سے پروازوں کو طے شدہ راستے پر محفوظ راہداری قائم کرنے کی اجازت دےدی ہے۔