لاہور (قمرعباس نقوی) پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کا قبضہ مافیا کو سہولت کاری کا انکشاف، مکان نمبر 5/b1 کے جعلی الاٹمنٹ لیٹر کی نشاندہی کرنے والے سرکاری ملازم کو ہی ڈی جی ایم کو لکھے گئے تصدیقی لیٹر میں الاٹی ظاہر کر دیا گیا۔پاکستان ریلویز میں سرکاری رہائشگاہوں کے حصول میں جعلی الاٹمنٹ کی بنیاد پر لاہور کی مغلپورہ ورکشاپس اور لاہور ڈویژن میں سینکڑوں کیس سامنے آئے جس پر شعبہ ویجی لنس کی جانب سے تحقیقات کی گئی جس میں جعلی الاٹمنٹ لیٹر کی تصدیق ہوئی جس پر متعدد ملازمین کو ملازمت سے فارغ اور دیگر سروسز ضبط کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اس کے باوجود لاہور ڈویژن میں اس معاملہ کی روک تھام پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ عملی اقدامات کرنے میں ناکام سرکاری ملازمین ہی محکمہ کی رہائشوں پر جعلی الاٹمنٹ کی بنیاد پر قبضہ کیا گیا ہے جس پر ریلویز ہیڈ کواٹرز کے اپر ڈویڑنل کلرک سید منظر مہدی کی جانب سے ڈی جی ویجیلنس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے نشاندہی کی گئی جس میں بتایا گیا کہ گرحی شاہو کے علاقہ میں ریلوے کالونی میں مکان 5/b1 پر ایس ٹی ای عبد الباسط کی جانب سے جعلی الاٹمنٹ لیٹر کی بنیاد پر قبضہ کر رکھا ہے جو کہ اکتوبر 2023میں اے ایف او محمد اعظم جو کہ مغلپورہ ورکشاپس سے ریٹائرڈ ہوئے ان کے بعد قبضہ کیا گیا ہے اس پر لاہور ڈویژن کی تصدیق کرنے کی خاطر ڈی جی ویجی لنس کی جانب سے مارک کیا گیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کی جانب سے قبضہ کرنے والے ایس ٹی ای کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ غفلت دیکھنے میں آئی مدعی کی جانب سے متعدد مرتبہ ڈی ڈی پی ایل کے دفاترز میں چکر لگانے کے بعد 12فروری کو جعلی الاٹمنٹ لیٹر کی تصد یق کی خاطر ڈی جی ایم ریلویز ہیڈ کواٹرز کو لیٹر لکھا گیا جس میں مکان نمبر 5/b1 کے الاٹمنٹ کی تصدیق کرنے کی استدعا کی گئی لیکن ڈی ڈی پی ایل کی جانب سے درخواست گزار کو ہی تصدیقی لیٹر میں الاٹی ظاہر کر تے ہوئے متعلقہ ایس ٹی ای عبدالباسط جس پر جعلی الاٹمنٹ کا الزام ہے اس کو سہولت کاری فراہم کرتے ہوئے سید منظر مہدی کو ہی الاٹی بنا کر تصدیق کرنے کا کہا گیا ہے جو کہ ڈی ڈی پی ایل کی سرکاری رہائش پر سرکاری نوکر کے جعلی الاٹمنٹ لیٹر کو عملی طور تصدیق کروانے کی بجائے مبینہ طور پر جعلساز کو سہولت کاری فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈی ڈی پی اینڈ ایل واصف اکرام کو موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے موقف نہ دیا جبکہ ترجمان کا کہنا ہے آپ کو متعلقہ ڈی ڈی پی ایل سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد بتاﺅنگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے لاہور ڈویژن قبضہ مافیا کا سہولت کار
















