طلبہ سے خصوصی نشست،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،کور کمانڈر ملتان

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)کور کمانڈر ملتان نے کہا ہے دو قومی نظریہ قومی وحدت کی بنیاد ،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج ،میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلبہ سے خصوصی نشست کااہتمام کیا گیا،وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران ، طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات ،خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ،ایران سمیت خطے میں رونما ہونے والی اہم سٹریٹجک تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

کور کمانڈر ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی قومی اتحاد ،پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔