مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ کے سائے،امریکی حملے کاجواب سخت ترین ہوگا،ایران
تہران،ترکیہ:(مشرق نیوز)مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ کے سائے،یورپی ایئرلائنز نے اسرائیل،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں معطل کردیں۔
ترکیہ کے وزیرخارجہ حقان فیدان نے کہا ایران پرحملے کیلئے اسرائیل موقع کی تلاش میں ہے،امریکہ بھی مکمل طور پر پیچھے نہیں ہٹا،ترکیہ جنگ رکوانے کیلئے پوری کوشش کررہا ہے۔
ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں،کارروائی کی گئی تو مکمل جنگ ہوگی،ایران کا جواب سخت ترین ہوگا۔
















