لاہور:(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کا اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، حکومت پنجاب نے 10 روز میں ایک ارب سے زائد کا اعزازیہ معزز امام مسجد صاحبان تک پہنچا دیا۔
پنجاب میں اب تک 68 ہزار سے زائد آئمہ مساجد رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں جنہیں 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کیلئے پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا حکومت پنجاب اعزازیہ پروگرام کی مد میں سالانہ 20 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی، اب تک مجموعی طور پر 1 ارب 11 کروڑ روپے اعزازیہ کی مد میں آئمہ مساجد کو ادا کیے گئے ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئمہ مساجد کو جنوری میں بذریعہ پے آرڈر اعزازیہ کی ادائیگی جاری ہے جبکہ فروری سے آئمہ مساجد کو خصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے ایک ارب سے زائد کا اعزازیہ امام مساجد تک پہنچا دیا
















