بنگلہ دیش، طلبا کی سیاسی جماعت 8 جماعتی اتحاد میں شامل

ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش میں طلبا کی سیاسی جماعت نے جماعت اسلامی کی قیادت میں قائم 8 جماعتی اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی۔

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہااتحاد کی جانب سے تمام 300 حلقوں کےلئے امیدواروں کی فہرست مشاورت کے ذریعے تقریباً مکمل کرلی باقی کام کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد منصفانہ طریقے سے مکمل کیا جائے گا،وقت کی کمی کے باعث این سی پی کی قیادت پریس بریفنگ میں شریک نہیں ہو سکی تاہماتحاد میں شمولیت کے فیصلے سے واضح طور پر آگاہ کردیا ۔