واشنگٹن میں بھارت کی شدیدلابنگ بے اثر ،پاکستان کو واضح سبقت


لندن:(مشرق نیوز)واشنگٹن میں بھارت کی شدیدلابنگ بے اثر ،پاکستان کو واضح سبقت ،برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ایبی گیٹ حملے کے ملزم شریف کی امریکہ حوالگی قریبی تعلقات کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ بنی،امریکی کانگریس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دہشتگردی کےخلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو اوول آفس میں براہ راست رسائی ملی۔

برطانوی اخبار نے کہا پہلگام واقعہ کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی طور پر بڑھ گیا تھا، بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو کھلے الفاظ میں مسترد کیا ،پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور وائٹ ہاوس کو غیر روایتی سفارتکاری سے ہینڈل کیا۔