پاکستان یمن میں امن کیلئے سعودی و اماراتی کوششوں کا حامی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کیلئے سعودی و اماراتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاکستان یمن میں امن و استحکام کوششوں کی حمایت کرتا اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،امید کرتے ہیں سفارتی کوششیں دیرپا امن کے قیام کا سبب بنیں گی،پاکستان یمن کی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

بیان میں ترجمان خارجہ نے مزید کہا امید ہے فریقین کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں گے جو صورتحال میں مزید کشیدگی کا باعث بنے، فریقین متفقہ طور پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل نکالیں۔