واشنگٹن:(بیورورپورٹ)اصلاحاتی پالیسیوں سے معاشی استحکام،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اعتراف عالمی سطح پر بھی کیاجانے لگا۔
امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا حکومتی اصلاحاتی پالیسیوں سے معاشی استحکام آرہا ،پاکستان نئی بنیادوں پرترقی کی راہ پر گامزن ہے، اصلاحات نے سرمایہ کاری کے منظرنامے کو بدل دیا،معدنیات ایک اور تیزی سے بڑھتا شعبہ ہے، سیاحت و ہوٹلنگ میں بھی اہم مواقع سامنے آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے کے ساتھ طویل المدتی ترقی کی بنیادیں مضبوط کر رہا ہے، اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اہم ستون ہیں، بینکنگ شعبے نے ڈیجیٹل رجحان کے تحت صارفین کو جدید سہولیات فراہم کیں۔
پالیسیوں سے معاشی استحکام،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،امریکی جریدہ
















