طیارہ گر کر تباہ،لیبیا کے آرمی چیف سمیت 5 افراد جاں بحق

انقرہ: ( ) لیبیا کی فوج کا طیارہ گر کر تباہ،لیبیا کے آرمی چیف سمیت 5 افراد جاں بحق گئے۔

ترک وزیرداخلہ نے کہا طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ، 8 بجکر 52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا، حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا، طیارے کے ملبے تک رسائی حاصل کر لی گئی ۔

ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایسن بوغا ایئرپورٹ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا، طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے میں لیبیا کے آرمی چیف سمیت مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے۔

لیبیا کے وزیراعظم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا آرمی چیف انقرہ سے طرابلس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، حادثے میں بریگیڈیئر جنرل محمود القتاوی، مشیر الاساوی بھی جاں بحق ہوگئے، لیفٹیننٹ جنرل الفطوری بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھے۔