تل ابیب، تہران (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک مرتبہ پھر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کےخلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے ، ضرورت پڑنے پر حملے سے گریز نہیں کیا جائےگا،7 اکتوبر 2023 کو حماس کےساتھ شروع ہونے والی جنگ بعد ازاں وسیع ہو گئی جس میں یمن اور ایران سمیت دیگر فریق بھی شامل ہوتے چلے گئے، اسرائیل جہاں اور جب ضروری سمجھے گا، دشمن کے خلاف کارروائی کرے گا،ایال زمیر نے ایران پر الزام عائد کیا وہ اسرائیل کےخلاف سرگرم عناصر کو مالی اور عسکری مدد فراہم کرتا رہا ہے اور اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے منصوبوں کے پیچھے بھی ایران کا ہاتھ ہے، اسرائیل اپنے دفاع اور سلامتی کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے،دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پر ایک اور حملے کے امکان کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،روسی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا ایران جنگ کا خواہاں نہیں،اگر جنگ مسلط کی گئی تو ملک بھرپور دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،جنگ سے بچاو کا موثر ترین طریقہ یہی ہے کہ ہر سطح پر تیاری رکھی جائے،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران ماضی کی جارحیت کے نقصانات کا ازالہ کر چکا ہے اور اگر کوئی فریق سابقہ ناکام تجربات کو دہرانا چاہتا ہے تو اسے کسی بہتر انجام کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،ادھر امریکی میڈیا نے کہا اسرائیل اس بات پر قائل ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام پر تیزی سے کام کر رہا ہے، اسی تناظر میں اسرائیل امریکا کے ساتھ ممکنہ فوجی اقدامات پر مشاورت کا خواہاں ہے،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران پر حملے کے معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی آرمی چیف کی دوبارہ حملے کی وارننگ، مکمل طور پر تیار ہیں:ایران
















