”اگلی باری تمہاری“بھارت نے ایک اوربنگالی نوجوان رہنما کو قتل کی دھمکی دےدی
ڈھاکہ:(مشرق نیوز)”اگلی باری تمہاری“،بھارت نے ایک اوربنگالی نوجوان رہنما کو قتل کی دھمکی دےدی۔
مودی حکومت خفیہ ایجنسی ”را“کے ذریعے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی پرعملدرآمد کرا رہا ہے، بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا،بھارتی فوج کے سابق میجر نے بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کواگلی باری تمہاری کی دھمکی دےدی، ایک اور ٹوئٹ میں سابق بھارتی کرنل نے حسنات عبداللہ کی گردن میں گولی مارنے کی دھمکی دی ۔
بھارتی ریاستی دہشتگردی نے دنیا بھرکو لپیٹ میں لے لیااورعالمی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا،پاکستان بارہا عالمی سطح پرشواہد کےساتھ بھارتی ریاستی دہشتگردی بے نقاب کر چکا ، بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دنیا بھر میںدہشتگردی کی پشت پناہی نے خطے کو تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کردیا۔
ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش میں نوجوان رہنما کا قتل بھارتی ڈیپ سٹیٹ کی عالمی سطح پر منظم دہشتگردی کی مثال ہے، اقوام عالم کو ریاستی دہشتگردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔
















