بھارت کو شدید دھچکا، تیجس برآمد کرنے کے خواب ”مٹی “
نئی دہلی:(مشرق نیوز) بھارت کو شدید دھچکا، تیجس برآمد کرنے کے خواب” مٹی“ میں مل گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیجس کو مگ 29اورمیراج 2ہزارطیاروں کے متبادل کے طورپرتیارکیا جارہا تھا،40برس گزرنے کے باوجود تیجس میں خامیاں ختم نہ ہو سکیں،کھلی نمائش میں حادثے کے بعد طیارے کو بیرون ملک خریدار ملنا دشوار ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناقابل اعتبارتیجس کومئی میں پاکستان کےخلاف جنگ میں استعمال کیانہ ریپبلک ڈے پر پرواز کی اجازت ملی،تیجس کے مقابلے میں جے ایف 17تھنڈر نے اپنا لوہا منوا لیا۔
















