پاکستان نے ویٹو کا خاتمہ یا سخت پابندی ناگزیر قرار دے دی
نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے جنرل اسمبلی اجلاس میں ویٹو کا خاتمہ یا سخت پابندی ناگزیر قرار دے دی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاسلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کا اضافہ مسائل بڑھانے کا سبب بنے گا،جنرل اسمبلی عالمی جمہوری عمل کا سب سے بڑا فورم ، ویٹو کے مسئلے کا حل مجموعی اصلاح سے جڑا ،ویٹو کا بےجا استعمال بین الاقوامی امن وسلامتی کے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتاہے، بڑی طاقتوں کی رقابتیں اکثر ویٹو کے غلط استعمال کا باعث بنتی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا سلامتی کونسل میں مزید مستقل نشستوں اور ویٹواختیارات کا اضافہ مسئلے کو کئی گنا بڑھادےگا،ویٹو کے حق میں کسی قسم کی توسیع قابل قبول نہیں، منتخب غیرمستقل اراکین کی تعداد بڑھا کرسلامتی کونسل کومزید جمہوری بنایا جاسکتا ہے۔
















