چناب نگر (نمائندہ خصوصی) مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکزی جا مع مسجد شہداءختم نبوت میں کل پاکستان سالانہ ”آفتاب نبوت کا نفرنس“سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قومی اقلیتی حقوق ایکٹ کمیشن آئین پاکستان کی اسلامی دفعات قانون توہین رسالت 295Cاورامتناع قادیانیت آرڈیننس1984ءکے خلاف گھناونی سازش اورمغربی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے، ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ قوانین تحفظ ختم نبوت کے خلاف غیر محسوس انداز سے سازشیں کرنے والی استعماری و صیہونی لابیاں قادیانیت اور قادیانیت نوازوں کے انجام بدسے سبق حاصل کریں،بیوروکریسی میں چھپے ہوئے قادیانیوں کو ہٹائے بغیر ہمارے ایٹمی اثاثہ جات محفوظ نہیں ہوسکتے او ر یہ فوج، دینی قوتوں اور جمہوری اداروں میں تناو پیدا کر کے ملک کونظریاتی و معاشی تباہی سے غیر مستحکم کررہے ہیں قادیانی جماعت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات اور دیگر اسلامی اصطلاحات و علامات کے استعمال سے منع کیا جائے، قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹائے بغیر ہمارے ایٹمی اثاثہ جات محفوظ نہیں ہوسکتے۔ بیرون ممالک میں قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کیلئے پاکستانی سفارتخانوں کو قادیانی آماجگاہ بننے سے بچایاجائے۔ ملک میں بد امنی کے فروغ کیلئے جتنی قوتیں کام کر رہی ہیں۔ قادیانیوں سمیت ان کو کالعدم قرار دیا جائے اور جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، عقیدہ ختم نبوت اور دینی تعلیمات و اسلامی اقدار اور علماءکرام کو دیوار سے لگانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ سالانہ آفتاب نبوت کا نفرنس سے نامور خطیب مولانا سید اسماعیل شاہ کاظمی نے کہا کہ ختم نبوت ہمارابنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور تاقیامت جناب خاتم النبیین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،عقیدہ اعمال کی بنیاد ہوتا ہے، تحفظ ختم نبوت کے مقدس مشن کو اپنے اوپر غالب کریں گے تو خیر بھی غالب ہوگی۔ ختم نبوت کے غداروں اور ان کے پیشواو¿ں کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے،ختم نبوت اسلامک سنٹر کے چیئرمین ومرکز ختم نبوت کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ملک عزیز پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، آپ کی محبت ایمان کا تقاضاہے کہ اسلام کے غلبہ سے اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب جیسے منکرین ختم نبوت کا خاتمہ ہوا قادیانی آج بھی حساس اداروں میں موجود ہیں، ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر انٹر نیشنل کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ علماءکرام اور اسلامیان پاکستان تحفظ ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کے مقدس مشن کی آبیاری کودنیا و آخرت کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں، جو بھی نبوت کے سایہ میں آئے گا، نبوت کا نور پائے گا۔ تمام اقوام عالم کے نبی حضرت محمد ہی ہیں ۔ دنیا کا امن شریعت پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے،مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ 1973ءکا دستور متفقہ ہے،اس دستور کی متفقہ حیثیت کو ختم کرنے کیلئے بڑی خطرناک سازشیں ہو رہی ہیں،تمام ادارے آئین کے اندر رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، پاکستان میں عالمی سطح پر قادیانیوں کی دستوری و آئینی حیثیت کو ختم کرنے کیلئے دباو بھی بڑھاہوا ہے۔ مولانا قاری طاہر رشید نے کہا کہ شہداءتحریک پاکستان کی قربانیوں کے تذکرے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی اسلامی و دینی شناخت کو باور کرائیں اور فرقہ واریت اور طبقہ واریت سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کریں،مولانا علامہ محمد قادری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے قوانین اور اسلامی دفعات کا تحفظ کرناہماری فطرت میں شامل ہے، قائدا عظم نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست کہا تھا اور ہمارے اداروں میں اسرائیل کو تسیلم کرنے کی باتیں دوقومی نظریہ سے غداری ہے، ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرحدات کی حدودمیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، چوہدری سعیدنے کہا کہ شہداءختم نبوت کی قربانیوں سے ہی یہ وطن عزیز ارتدادی اور قادیانی ریاست بننے سے محفوظ رہا، عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا تحفظ صرف ایمان کی اساس ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی زندگی وموت کا مسئلہ بھی ہے۔ مولانا محمد عمر عثمان نے کہا کہ جو شخص بھی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرے گا وہ جنت کا حق دار ہوگا، حضرات انبیاءکرام کی گستاخی یا ان پر تنقید کو بین الاقوامی جرم قرار دیا جائے ہم ختم نبوت کے دشمنوں سے آخری سانس تک جنگ جاری رکھیں گے،قاری عبدالرحمان تبسم نے کہا کہ ہمیں ایمان کے ذریعے خوف وڈر اور کسی بھی قسم کے دباو¿ کو ختم کرنا ہوگا او رختم نبوت پر کوئی کمزوری نہیں دکھانا ہوگی،مولانااحسن رضوان عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع ہما را ایمان ہے قا دیانی دجل و فریب کا نام ہے حضور ? کی عزت و نا موس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائیگی بلکہ حضور کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جا نوں کے نذرانے بھی پیش کر دیں گے۔ مولانا مفتی زین العابدین،مولانا عمیر ارشد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا رکن اعظم ہے تحفظ ختم نبوت کی جد وجہد کو آگے بڑھا کر شفاعت نبوی کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ہم ختم نبوت کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے،مولانا محمد انس نعمان نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کو مسترد کرنے کیلئے رائے عامہ کو منظم کرکے بین الاقوامی سطح پرمضبوط لابنگ کی ضرورت ہے۔ اتحاد امت کی وجہ سے 1974ءمیں پارلیمنٹ کی سطح پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا،گوہر شاہی فتنہ قادیانیت کی کاپی ہے اس فتنہ کے خلاف بھی ہمیں بیداری کا ثبوت دینا ہو گا۔ حنیف مغل نے کہا کہ قادیانی اسلام و وطن دونوں کے غدار ہیں،ان کو پروموٹ کر نے والی سامراجی قوتیں اور پاکستانی حکمران و سیاست دان ہمارے عقیدے اورکلچر کے علا وہ آئین پاکستان پر حملہ آور ہیں ہمیں اپنا تحفظ کرنے کا اصولی و قانونی حق حاصل ہے،قاری ادریس فاروقی،مولانا سیف اللہ خالد،مولاناقاری ابوبکرصدیق،قاری یوسف،محمد اعظم،مولانا محمد احمد،مولانا مبشر اختر ودیگر مقررین نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی عبادت بھی بارگاہ ایزدی میں درجہ قبولیت کو نہیں پہنچتی قادیانی دجل و فریب کے ذریعے ختم نبوت کے معانی و مطالب میں تحریف و تکذیب کر کے نو خیز نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اسلام اور پاکستان کا تحفظ کریں گے، ملک عزیز پاکستان جو ہمارا پیارا ملک ہے جس کے چپے چپے کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اس کی حفاظت ہم اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں اور دشمن کو نا کوں چنے چبا دیں گے ہم پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں۔
ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ترجیحات میں شامل ہے: علماءکرام
















