واشنگٹن: (بیورورپورٹ) امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران پر 13 جون کو اسرائیلی حملے کا خود مکمل طور پر انچارج تھا،منصوبہ بندی اور آغاز میں براہ راست کردار رہا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہااسرائیل کا پہلاحملہ بہت طاقتور تھا، ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا،تہران نے بعد میں اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے،امریکہ نے بھی ایران کے 3 بڑے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا۔
ایران پر اسرائیلی حملے کا خود مکمل طور پر انچارج تھا، امریکی صدر
















