لاہور، ننکانہ صاحب (سٹاف رپورٹر+ بیورو رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلی پنجاب کے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 95فیصد سروے مکمل ہو چکا ، مریم نواز نے سروے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر متاثرین میں امداد کی تقسیم شروع کر دی ،پنجاب حکومت نے عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا،ننکانہ صاحب میں سیلاب متاثرین میںامدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا فلڈ سروے میں 5لاکھ 21ہزار متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات جمع ،ابتک 1لاکھ 2ہزار سیلاب متاثرین کے بینک اکاﺅنٹس کھولے جا چکے ،سیلاب متاثرین میں اب تک ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کو چیلنج کے طور پر قبول کیا اور خود بحالی آپریشن کی نگرانی کی، تینوں دریاں میں بیک وقت آنےوالے سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور 21لاکھ سے زائد مویشیوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا، انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہی،مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں گڈ گورننس کی نئی مثال قائم ہوئی ، ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، صحت اور تعلیم کے منصوبے بھرپور انداز میں جاری ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہامقدس مقامات پر حاضری ہر مذہب کے ماننے والے کا حق، بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات 5 دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے،
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا: عظمیٰ بخاری
















