نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے: سلمان رفیق

لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق اور کیپٹن (ر)زاہد سعید نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا اور افسران سے ماسٹر پلان پر بریفنگ لی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب لاہور میں 72 ارب روپے کی لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر دن رات کام جاری ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا۔ اس ہسپتال میں کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔ آئی ڈیپ کو نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 915 بستروں پر مشتمل یہ کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ کینسر انسٹیٹیوٹ میں پیڈڑ انکالوجی،آپریشن تھیٹرز،10-ریڈایشن تھراپی بنکر،آئی سی یو اور 30 بیڈز کا ایمرجنسی وارڈ بنے گا۔ ویٹنگ ہال اور 24 بیڈز کے ساتھ تیمار داروں کے قیام گاہ بھی بنے گی۔ مرکزی عمارت میں بون میرو سینٹر، کینسر کیئر کلینک، ڈاکٹر کیلئے رہائش گاہیں اور مسجد پہلے مرحلے میں تعمیر ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں 300 بیڈز پر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا۔پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے والا ہر کام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے-ہر شہر میں کارڈیالوجی، نیورولوجی، پیڈز اور ڈائیلسیز سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔ کینسر کے کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائیگا۔ اس پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے-کینسر کا علاج غریب اور متوسط کیا امیر آدمی کے بس کی بات بھی نہیں، جمع پونجی لٹ جاتی ہے۔ چیئرمین بورڈ کیپٹن (ر)زاہد سعید نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے مقررہ وقت کا ہدف دے دیا گیا ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر جاری پیشرفت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔