صدق دل سے رضائے الٰہی کےلئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز

لاہور، رائیونڈ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق،مولانا امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے رائیونڈ اجتماع کےلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کےساتھ ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی، وفد نے وزیراعلیٰ کے عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کامیابی کےلئے خصوصی دعائیں کرائی، مریم نواز نے رائے ونڈ اجتماع کےلئے 3 دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ریلوے سٹیشن اور ائیرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائیگی، وزیراعلیٰ نے رائےونڈ جانےوالے راستوں پر فوری پیچ ورک،3 روڈز کی فوری تعمیر و مرمت ، یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے رائےونڈ میں سپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکاﺅ کا حکم دیا،وفدتبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90ہزار گھر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کو سراہا،وزیراعلیٰ نے کہا مخلوق خدا کی خدمت، خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں،دعا ہے اللہ تعالی عوام کی خدمت کی توفیق دے، مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کےلئے بولنا ضروری ہوتا ہے،صدق دل سے رضائے الٰہی کےلئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالی غیب سے وسائل مہیا کرے گا،مزید بر آںوزیراعلیٰ مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا¶ کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا زندگی کی بقا کےلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے،بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا، ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا¶ ممکن ہے،مریم نواز نے کہا پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو ریلیف اور انخلا آپریشن کیا، پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا، دنیا ئے عالم میں پنجاب کو لاکھوں انسانی جانوں کےساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچانے کا اعزاز حاصل ہے، وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب میں بروقت اقدامات اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے سے متعددی بیماریوں سے بچا¶ ممکن ہوا، عوام کو سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچانے کےلئے حکومت پنجاب کے تمام ادارے متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔