بھارت کی پھر گیدڑ بھبھکیاں، طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

راجستھان :(مشرق نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی عسکری قیادت کی ایک بار پھر پاکستان کےخلاف گیدڑ بھبھکیاں ،کھسیانی بلی کھمبا نوچے!بھارتی ایئر چیف نے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ بھی کردیا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو دہشتگردی کی حمایت روک دے،آپریشن سندور میں فوج کی جانب سے کیا گیاضبط کا مظاہرہ آئندہ نہیں کیا جائےگا،بھارتی فوجی کسی بھی ایکشن کےلئے تیار رہیں۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے پریس کانفرنس میں بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا مئی میں ہونےوالے پاک بھارت تنازع میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے تباہ کیے،ایف 16 ،جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کےخلاف آپریشن میں اڑے بھی نہیں،دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کا سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔