سینٹ سے اہم بل مسترد،امریکی حکومت پر شٹ ڈاون کا خطرہ
نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی حکومت پر شٹ ڈاون کا خطرہ ،سینٹ نے اہم بل مسترد کردیا،بل کے حق 44 اور مخالفت میں38 ووٹ پڑے۔
29 ستمبر کو دوبارہ ووٹنگ کرائی جائےگی، بل منظور نہ ہونے کی صورت میں یکم اکتوبر سے اکثر حکومتی ادارے بند ہوں گے،دوسری جانب ڈیموکریٹس نے اگلی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دے دی۔
سینٹ میں ریپبلکن پارٹی کواکثریت حاصل ہونے کے باوجود چند اراکین صدرٹرمپ کی پالیسیوں سے متفق نہیں ،بل دوبارہ مسترد ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔
















