روس سے دوستی پر یورپی یونین کی بھارت کوسخت وارننگ
برسلز:(مشرق نیوز)روس سے دوستی مہنگی پڑ سکتی ہے، یورپی یونین نے بھارت کو سخت وارننگ دےدی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکاروں نے کہا بھارت کے روس کےساتھ قریبی تعلقات نئی دہلی ،یورپی بلاک کے درمیان بڑھتے تعلقات کےلئے رکاوٹ بن سکتے ہیں،بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری ،ماسکو کےساتھ فوجی مشقوں میں شرکت برسلز ، نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔
کاجا کلاس نے کہا یورپی بلاک صرف تجارت نہیں بلکہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کےلئے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے تاہم روس کےساتھ بڑھتا تعاون مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
















